وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ نے سترہویں بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح کردیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ نے سترہویں بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح کردیا۔

وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ نے سترہویں بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح کردیا۔

کہا کاغذ کی بڑھتی قیمت کا معاملہ کابینہ میں لے جائیں گے۔

اکیس سو غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

 وزیر تعلیم نے ڈی جے کالج میں میرٹ گرنے پر انوکھی منطق پیش کردی

کراچی ایکسپو سینٹر میں پانچ روزہ بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز ہوگیا۔

 افتتاح وزیر تعلیم سردار شاہ نے کیا۔ وزیر تعلیم نے انکشاف کیا کہ نجی اسکولوں میں اردو اور سندھی زبان نہیں پڑھائی جارہی۔


 اچھی سندھی پڑھانے والے اساتذہ بھی ناہونے کے برابر ہیں۔۔

15 ہزار پرائیویٹ اسکولوں سے کوئی شاز و نادر کہیں ٹیچر ملا ہے جس کو اردو یا

سردار شاہ  کا کہنا تھاکہ  غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ \ڈی جے سائنس کالج میں میرٹ گرنے کے سوال پر  کہا کہ  بی اور سی گریڈ لینے والے طلبہ کو بھی کالجز میں داخلے کا حق ہے۔

آن لائن سسٹم ہونے کی وجہ سے ڈی جے میں ایڈمیشن کم ہوئے۔ ڈی اور سی گریڈ کو بھی داخلہ لینے کا حق ہے۔ کوئی دنیا کا قانون ان کو داخلہ لینے سے روک نہیں سکتا۔

21 سو جو غیر حاضر اساتذہ ہیں ان کے خلاف ایکشن اٹھا چکے ہیں۔ مزید جو آئیں گے انکے خلاف ایکشن لینگے۔


پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کے صدر عزیز خالد کا کہنا تھا کہ سابق وزیر تعلیم حمیدہ کھوڑو اس میلے کی بانی ہیں۔ انٹرنیشنل پبلشرز کی شمولیت ہماری کامیابی ہے۔

آج ہمارے ساتھ بہت مشہور ایک برطانوی پبلشر ہیں۔ ان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے پاکستان کے لوگ اور بچے بک لورز ہیں۔ یہ

مہتاب اکبر راشدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بک فیئر کی صورت ہونے والی کاوش کو سراہا۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں سترہویں پانچ روزہ بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز ہوگیا۔\پہلے ہی روز شہر بھر سے کتابوں کے چاہنے والے بڑی تعداد میں ایکسپو سینٹر پہنچ گئے ۔ معروف صحافی محمود شام کہتے ہیں کہ ڈیجیٹل طریقہ کار سے ہی سہی کتاب پڑھنے کا رجحان بڑھنا خوش آئند ہے۔

کراچی میں جاری بین الاقوامی کتب میلے میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر پہنچ گئی۔

ذہین کڈز کلب کے اسٹال پر طلبہ کو موبائل فون سے دور رکھنے کا نسخہ لیے رکھی گئی کتابیں شرکاء کی توجہ کا مرکز ہیں۔۔

ہم خود ماؤں کا بھی اسٹوری رائٹنگ مقابلہ کرائیں گے۔ بچوں کو بھی شامل کریں گے۔ ایک میگزین ٹین ڈائجسٹ بھی شائع کیا جائے گا۔ یہ ڈائجسٹ ٹین ایجرز کو ان کی ضرورت کے حساب سے اپروچ کرے گا

ماہنامہ اطراف کے مدیر اور معروف صحافی محمود شام کا کہنا تھا کہ کتابوں میں عوام کی دلچسپی خوش آئند ہے۔


آپ نے ہم نے کتابیں ہاتھ میں لیکر پڑھی ہیں۔ لیٹ کر تکیے تلے رکھ کر۔ اب جو نئی نسل آرہی۔ہے وہ براہ راست موبائل پر پڑھ رہی ہے۔ لیکن اچھا ہے وہ ڈیجیٹل ہی سہی کتاب تو پڑھ رہے ہیں

جہلم سے کراچی آئے پبلشرز نے کتابوں پر 20 سے 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ بھی رکھا ہے۔


ڈسکاؤنٹ یہاں سب ہی دے رہے ہیں۔ ہمارے یہاں بیس سے پچاس فیصد تک ہے۔

بہت بڑی رینج ہے کتابوں کی۔ لٹریچر، اسلامی، ادبی، تاریخی اور بچوں کی کتابیں ہیں

کتب میلے میں تین ہالز میں تین سو تیس کتابوں کے اسٹالز سجائے گئے ہیں۔ کتب میلہ پیر تک

جاری رہے گا۔