گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے سیاسی محاذ پر پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہاتھ ملالئے۔
جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدر الدین شاہ کا کہنا ہے جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے انہیں اگلے الیکشن میں ٹف ٹائم دیں گے۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر زین شاہ کہتےہیں اپنی نسلوں کے تحفظ کے لئے میمورنڈم بنایا اور ہاتھ ملایا ہے
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے اجلاس میں سندھ کے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق ۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سید صدرالدین شاہ راشدی صدر الدین شاہ کا کہنا تھا سندھ حکومت کی پندرہ سالہ کارکردگی سامنے ہے۔ یہ پیسہ کماتے اور وہی پیسہ اگلا الیکشن جیتنے کےلئے لگاتےہیں۔
پریس کانفرنس میں کہا ہم نے سنجیدگی سے سوچا کہ یک زبان اور یکجا ہوجائیں۔ آنے والے الیکشن میں ان کو سبق ملے گا۔ ہر ضلع میں انہیں ٹف ٹائم دیں گے ۔
(جی ڈی اے کی شکل میں ایک متبادل پلیٹ فارم سیاست کرنے والوں کو ملے گا اور موجودہ حکمرانوں کو آنےوالے وقت میں اچھا کمپیٹشن دینے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر بڑے گاوں سے لے کرنیشنل اسمبلی تک انشااللہ اچھا وقت دینے کے لیے اچھا ماحول ملےگا
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر زین شاہ نے کہا پیپلز پارٹی نے خزانہ خالی اور صوبائی مفاد پر سمجھوتا کیا۔ اپنی نسلوں کے تحفظ کے لئے میمورنڈم بنایا اور ہاتھ ملایا ہے۔
ان حالات میں لازم ہے سیٹ ایڈجسمنٹ سے بڑھ کر اپنے سورسز کے دفاع اور آئینڈہ نسلوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرانے کے لیے سیاسی لائحہ عمل بنانا چاہئے
ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کے ساتھ 2018 میں بھی ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی تھی۔اس الائنس کو دیگر جماعتوں تک وسعت دیں گے۔