کراچی میں چوتھے طلسم فیسٹیول کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ فیسٹیول بائیس جنوری تک آرٹس کونسل آف پاکستان میں جاری رہے گا۔
رقص، موسیقی اور مباحثے کا اہتمام کیا جائے گا۔ بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو فیسٹیول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تحریک نسواں کے تعاون سے چوتھے طلسم فیسٹیول کا آغاز چھ جنوری سے ہوگا۔
تحریک نسواں گروپ کی بانی شیما کرمانی کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں موسیقی، رقص اور مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ 12 سال سے کم عمر کے بچے فیسٹیول میں نہیں آسکیں گے۔
صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل میں رنگین فیسٹیول ہونے جارہا ہے۔ رقص اور تھیٹر بھی ہونگے۔ سب کو ایک سے حقوق ملنے چاہیںیں۔
معروف اداکارہ عذرا محی الدین کا کہنا تھا کہ کچھ کرنے کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں طلسم فیسٹیول 22 جنوری تک جاری رہے گا۔