بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بپرجوائے کراچی سے تقریبا چارسوکلومیٹرکےفاصلے پرپہنچ گیا ۔۔۔ بپھرے سمندر کے نظارے دیکھنے کے لیےپابندی کےباوجودشہری ساحل پرپہنچے ۔۔۔ محکمہ موسمیات نےبدھ سےجمعےتک شہرقائدمیں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔۔۔ کمشنرکراچی نےامتحانات،تعلیمی سیمنارز،سمرکیمپس اوردیگرایونٹ منسوخ کردئیے۔۔۔محکمہ پولیس میں بھی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔۔۔محکمہ بلدیات میں ایمرجنسی نافذ جبکہ کےالیکڑک نےاسٹاف کوہائی الرٹ کردیا۔۔۔ساحلی پر نافذدفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی بھی سامنےآئی ۔ سمندری طوفان بپرجوائےآب تاب سے بحیرہ عرب میں موجود ہے۔۔۔ کراچی سے تقریباچارسوکلومیٹرکےفاصلےپرموجود طوفان کےاطراف موسلادھاربارش کےساتھ اسی سے سوکلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں ۔۔۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ سےسمندرکی صورتحال کاجائزہ لیا ۔۔۔ محکمہ موسمیات نےکراچی میں بدھ سےجمعےتک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔۔۔ موجودہ صورتحال کےپیش نظرکمشنرکراچی نے امتحانات ،تعلیمی سیمنارز،سمرکیمپس اوردیگرایونٹ منسوخ کردئیےہیں۔۔۔ جامعہ کراچی میں بدھ کوتدریسی عمل معطل رہےگا۔۔۔ محکمہ پولیس کےافسران کی بھی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔۔۔ سمندری طوفان بپرجوائےکےپیش نظرمحکمہ بلدیات سندھ میں ایمرجنسی نافذہے۔۔۔ کراچی کےمختلف علاقوں میں منگل کی دوپہرسے رم جھم کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا ۔۔۔ طارق روڈ ، بہادرآباد، دھوراجی ،پورٹ قاسم ، لانڈھی، کورنگی ، نارتھ کراچی اورگلشن اقبال میں بونداباندی کےبعد موسم خوشگوارہوگیا ۔۔۔ پیپلزپارٹی کےنامزدمئیراورڈپٹی مئیرنےشہر کےمختلف برساتی نالوں کادورہ کرکےصورتحال کاجائزہ لیا ۔۔۔ ممکنہ بارشوں کےسببکے الیکٹرک نے اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔۔۔ سمندری طوفان کےباعث چودہ سے سولہ جون تک حیدرآباد،ٹنڈومحمدخان،ٹنڈواللہ یار،شہیدبےنظیرآباداورسانگھڑمیں بادل برسیں گے ۔۔۔
پابندی کےباجود بپھرے سمندر کے نظارے دیکھنےکےلیےشہریوں کی بڑی تعدادساحل پرپہنچی ۔۔۔ دفعہ ایک سوچوالیس کیخلاف ورزی کرکےسی ویواوردودریا آنے والوں کے ساتھ کمسن بچے بھی موجود تھے۔۔۔