طالبعلم کو قتل کرنے والے ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آسکے

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

طالبعلم کو قتل کرنے والے ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آسکے

کراچی گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹر میں فائرنگ کرکے طالبعلم کو قتل کرنے والے ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔

کراچی گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹر میں فائرنگ کرکے طالبعلم کو قتل کرنے والے ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔

لواحقین نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر میت کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔

پولیس حکام کہتے ہیں کہ ملزموں کی نشاندہی کرلی  گئی ہے، جلد گرفتار کرلیں گے،قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا

کراچی گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹر میں جدید اسلحے سے  فائرنگ  کرکے نوجوان طالبعلم احسان علی کوقتل کرنے کا واقعہ۔

پولیس قاتلوں تک نہ پہنچی تو واقعے کے  خلاف  نوجوان طالبعلم کے لواحقین  سراپا احتجاج بن گئے

مقتول طالبعلم  کی میت کے ہمراہ لواحقین اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے کراچی پریس کلب پر دھرنا  دیا

ایس ایس پی ایسٹ غمزدہ لواحقین کو منانے کے لئے کراچی پریس کلب پہنچے  اور جلد قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی، دعویٰ کیا کہ ملزموں کے  ساتھیوں کی بھی نشاندہی کرلی ہے

نوجوان طالبعلم  کے لواحقین  نے پولیس کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ ملزم گرفت میں نہ آئے تو پھر احتجاج کریں گے

دوسری جانب پولیس نے نوجوان طالبعلم کے قتل کا مقدمہ دو نامزد ملزموں کے خلاف درج کرلیا ہے جبکہ کوچنگ سینٹر انتظامیہ اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے جا  چکے ہیں۔