گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےرہنماعامرخان کےدرمیان گورنرہاوس میں ملاقات ہوئی ۔
گورنرہاوس کراچی مین گورنرسندھ اورایم کیوایم رہنماعامرخان کےدرمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں،شہر قائد کےانفرا اسٹرکچرپرتبادلہ خیال ہوا۔۔۔گورنرکامران ٹیسوری نےکہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر صوبہ سندھ کو ترقی دلوا سکتے ہیں۔۔۔شہر قائد کی تعمیر و ترقی کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔۔۔گورنرسندھ نےکہاکہ ملک کا معاشی حب ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا۔۔۔یہ وقت ملک کے استحکام کے لئے باہم مل کر کام کرنے کا ہے۔۔۔گورنرکامران ٹیسوری نےملاقات میں مزیدکہاکہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری رکھوں گا، تنقید کی پرواہ نہیں۔۔۔ایم کیوایم پاکستان کےرہنماعامرخان نے صوبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے گورنر سندھ کی کاوشوں کو لائق تحسین قراردیا