پاک افغان سرحدی علاقے سے گرفتار کابل حملے میں ملوث دہشت گرد شریف اللہ بین الاقوامی دہشتگردحملوں میں ملوث تھا۔۔۔ شریف اللہ عرف جعفر افغان ازبک باشندہ اور داعش خراسان کا آپریشنل ہیڈ تھا۔
پاک افغان سرحدی علاقے سےگرفتار دہشت گرد شریف اللہ کابل حملےسمیت بین الاقوامی دہشتگردحملوں میں ملوث تھا۔۔۔ ذرائع کادعویٰ ہے کہ شریف اللہ عرف جعفر افغان ازبک باشندہ اور داعش خراسان کا آپریشنل ہیڈ تھا۔۔۔شریف اللہ مارچ دوہزارچوبیس میں ماسکو سٹی ہال اٹیک ایران کے شہرکرمان میں بھی حملے میں ملوث ہے۔۔۔ذرائع کےمطابق ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔۔۔جبکہ رقم کی وصولی اور ترسیل کےلیےحوالہ ہنڈی کااستعمال کرتاتھا۔۔۔کارروائی کےدوران سیکیورٹی اداروں کو ہائی ویلیو ٹارگٹ سے مختلف سمزاورلیپ ٹاپ بھی ملے۔۔۔جبکہ گرفتاری کےوقت دہشتگردحیرت زدہ رہ گیا کہ اس کو کیسے پہچاناگیاہے؟شریف اللہ کی گرفتاری پاک امریکا انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کی بہترین مثال ہے۔۔۔