عدم برداشت یا جنون
کراچی میں بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے
پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، ماں بیٹا زخمی ہوگئے۔
غمزدہ لواحقین کہتے ہیں کہ مددگار ون فائیو پر جھگڑے کی اطلاع بھی دی مگر پولیس مدد کو نہ آئی،واقعے میں ملوث ملزم فرار ہوگئے ،
باپ اور جوان بھائی کی لاشیں دیکھ کر روتا ،سسکتا یہ نوجوان سید عمیر ہے۔
اس غمزدہ نوجوان کے خاندان کو معمولی تنازع پر پڑوسیوں نے ہی اجاڑ دیا
پولیس کہتی ہے کہ منگھوپیر زیبو گوٹھ کے گھر میں فائرنگ پڑوسیوں کے بچوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا نتیجہ تھی۔
ایک فریق نے دوسرے کے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس سے باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے
متاثرہ خاندان کے فرد سید عمیر نے الزام عائد کیا کہ ایک روز قبل بھی جھگڑے کی اطلاع مدد گار ون فائیو پر پولیس کو دی تھی مگر کوئی مدد کو نہ آیا ،آج اہل محلہ صلح کرارہے تھے کہ اس دوران مخالفین نے فائرنگ کردی
ایک دن پہلے مددگار ون فائیو کو کال کی تھی موبائل میں ریکارڈنگ ہے۔ میرے نام سے جب شکایت ان کے پاس ہے تو انہیں آنا چاہئےتھا
متاثرہ خاندان ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا ہے ،پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث فیملی گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئی ہے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں