کراچی کے علاقے لانڈھی قائد آباد میں بیوہ خاتون اور کمسن بیٹے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

کراچی کے علاقے لانڈھی قائد آباد میں بیوہ  خاتون اور کمسن بیٹے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا

کراچی کے علاقے لانڈھی قائد آباد میں بیوہ  خاتون اور کمسن بیٹے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔۔۔ماں بیٹے کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔۔۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کو تیز دھار آلے سے جبکہ  بچے کو واٹر ٹینک میں ڈبو کر ہلاک کیا گیا


کراچی  کے علاقے لانڈھی قائد آباد میں گھر سے  خاتون اور کمسن  بچے کی  لاشیں  ملیں  جنہیں ماں بیٹے کی حیثیت سے شناخت کیا گیا ،ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی کے مطابق مقتولہ کے شوہر کا تین ماہ قبل انتقال ہوا تھا اور وہ عدت میں تھی ،ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ خاتون کو تیز دھار آلے سے وار کرکے جبکہ ڈیڑھ سالہ  بچے کو واٹر ٹینک میں ڈال کر قتل کیا گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے  اور پوسٹ مارٹم کے دوران مزید حقائق سامنےا ٓسکیں گے۔