انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ستائیس پیسے کا اضافہ۔
اسٹاک مارکیٹ کا ہینڈریڈ انڈیکس تین سو پچھتر پوائنٹس بڑھ گیا۔
انٹربینک میں ڈالر آ ج ستائیس پیسے اضافے کے بعد دو سو پچاسی روپے بیالیس پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان رہا۔ دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں تین سو پچھتر پوائنٹس اضافے سےاکتالیس ہزار، تین سو چالیس پر ہوا۔