وفاقی حکومت نئےمالی سال-24 2023 کا بجٹ پیش کرے گی۔ماہرین کو توقع ہے ملکی معاشی صورتحال میں استحکام اوربہتری کیلئےبڑے اوراہم فیصلے کئے جائیں گے۔مالی سال-23 2022 میں زرمبادلہ کےذخائرمیں 7 ارب ڈالرسےزائد کی کمی ہوگئی۔
ایک سال کےدوران ملکی زرمبادلہ کےذخائرمیں زبردست اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔
حکومت کی تبدیلی کےبعد ذخائربھی مسلسل گراوٹ کا شکاررہے۔۔
جون 2022 میں چین سےپاکستان کو2 ارب ڈالرموصول ہوئےجس کےبعد سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔چائنا ڈیولپمنٹ بینک سے رقوم ملنے اور بیرونی ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 ارب 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ،،تومجموعی ذخائر16 ارب 19 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئے
جولائی میں ملکی مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 24 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ اگست کےمہینےمیں ذخائرمیں کمی کا سلسلہ کچھ کم ہوا،،، اور زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 61 کروڑ 33 لاکھ ڈالر پرآگئی ۔ستمبرکےمہینے میں زر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 40 کر وڑ ڈالر پرآگئے۔ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 34 کروڑ ڈالرکم ہوکر مجموعی ذخائر 13 ارب 76 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھے۔اکتوبرمیں سرکاری زرمبادلہ کےذخائر 8 ارب ڈالرکی سطح سےگرگئے۔ملکی زرمبادلہ کےذخائر17 کروڑ31 لاکھ ڈالرزکی کمی سےمجموعی ذخائر،13 ارب 58 کروڑ ڈالرزریکارڈ کیےگئے۔
نومبر میں غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سےزرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکم ہوگئے،، مجموعی ذخائرکی مالیت13 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح تک ریکارڈ کی گئی۔۔ دسمبر2022 میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائرگھٹ کر11ارب42 کروڑڈالر رہ گئے،،جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائرکم ہوکر5ارب کروڑ ڈالر ریکارڈکیےگئے۔
نئےسال کےپہلےدوماہ جنوری اورفروری میں غیرملکی قرضوں کےادائیگیوں کےباعث ذخائرمیں کمی کا سلسلہ جاری رہا،،لیکن اختتام پرمعمولی اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کےمطابق فروری کوختم ہونےوالےہفتہ پرملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر2کروڑ43لاکھ ڈالر بڑھ کر8ارب72کروڑ65لاکھ ڈالرزسطح پر ریکارڈ کئے گئے۔اس دوران انفلوز کے باعث سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 6کروڑ 56لاکھ ڈالرز سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔۔
مارچ کےمہینےمیں 5.61 کروڑ ڈالر کم ہوئے،،ملکی زرمبادلہ ذخائر 31 مارچ تک 9 ارب 75 کروڑ ڈالررہے۔
اپریل میں مجموعی ملکی ذخائر1 کروڑ89 لاکھ ڈالراضافےسے10ارب 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔۔
مئی 2023 میں ملکی ذخائر9 ارب 51 کروڑ30 لاکھ ڈالرزتک پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کےذخائر4 ارب 9کروڑ7 لاکھ ڈالرزرہے، جبکہ کمرشل بینکوں کےذخائر5 ارب 42 کروڑ23 لاکھ ڈالرزکی سطح پرآگئے۔