تیس فٹ تک اونچی لہریں۔ ایک سو ستر کلو میٹر کی رفتار سے تک ہوائیں۔
بحیرہ عرب میں اٹھنے والا طوفان بپر جوائے تیزی سےساحل کی طرف گامزن۔
کراچی سے فاصلہ ساڑھے تین سو کلومیٹر رہ گیا۔
ممکنہ طور کل پاکستانی ساحلی پٹی کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات سےٹکرائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بپر جوائےطوفان کراچی کے جنوب میں ساڑھے تین سو کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔
طوفان کے اطراف ڈیڑھ سو سے ایک سو ستر کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تیس فٹ تک بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔
آج کسی بھی وقت طوفان کا رخ شمال مشرق ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بپر جوائے ممکنہ طور پر کل سہ پہر یا شام کو پاکستانی ساحلی پٹی کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔
کراچی میں قائم سائیکلون وارننگ سینٹر طوفان کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔