سندھ کی ملکیتیں کسی کے باپ کی نہیں بلکہ سندھ کی ہیں,صوبائی وزیرسندھ اسماعیل راہو


سندھ کی ملکیتیں کسی کے باپ کی نہیں بلکہ سندھ کی ہیں,صوبائی وزیرسندھ اسماعیل راہو

سندھ نے متروکہ ملکیتیں وفاق کو دینے سے انکار کردیا سندھ کی ملکیتیں کسی کے باپ کی نہیں بلکہ سندھ کی ہیں سندھ کے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کاکہناہےکہ سندھ کی متروکہ ملکیتیں کسی صورت میں نیلام ہونے نہیں دینگے، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سندھ کے خلاف سازشیں کرنا بند کریں، سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی

صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہناہےکہ وفاقی حکومت کی بنائی گئی کمیٹی غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، مسترد کرتے ہیں، سندھ میں1965 اور1971 میں چھوڑی گئی متروکہ ملکیتوں پر صرف سندھ کی عوام کا حق ہے، وفاق میں بیٹھے سازشی ٹولے کی سندھ کے خلاف سازش ناکام بنا ئیں گےانکا کہناتھاکہ سندھ کی عوام نے بھارت سے آئے مہاجروں کو ویلکم کیا، دل میں جگہ دی، مگر اب سندھ کو عالمی یتیم خانہ نہیں بننے دیں گے، اسماعیل راہو نے کہاکہ بنگالی,بہاری,افغانی اور کسی غیر ملکی کو سندھ میں زمین تو کیا ایک اینٹ بھی نہیں دیں گے،پی ٹی آئی حکومت اپنی حدود میں رہے، سندھ کی زمینوں پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیا جائیگا، افغان مہاجرین اوردیگر غیر ملکیوں کوسندھ سےنکالاجائے، صوبائی وزیر نے کہاکہ شیخ رشید نے غیر قانونی طور پرمقیم غیرملکیوں کو14اگست تک کاوقت دیا تھا کیا متروکہ ملکیتیں پنجاب، کے پی میں نہیں ہیں کیا ان کے لیے کوئی کمیٹی بنائی گئی عمران خان کی حکومت نے تین سالوں میں سندھ کی عوام کو ایک اینٹ بھی نہیں دی،اسماعیل راہو نے کہاکہ جھوٹی وفاقی حکومت کی کمیٹیاں بھی جھوٹی ہیں۔