کراچی میں الصبح سائٹ ایریا اور سپر ہائی وے پر
ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق نو افراد زخمی ہوگئے،
سپر
ہائی وے پر حادثہ کورئیر کمپنی کی وین کو پیش آیا،سائٹ ایریا میں مسافر بس اور
ٹرک میں تصادم کے باعث آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد
اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دبائو
بڑھ گیا۔
سپر ہائی وے دادا بائی کے قریب کوریئر کمپنی کی
وین گاڑی سے ٹکرا گئی،،، ، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا،،
حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور
زخمی کو اسپتال منتقل کردیاگیا،،
سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب مسافر بس بریک فیل
ہونےکی وجہ ٹرک سے ٹکرا گئی،،،
حادثے کے باعث مسافر بس الٹ گئی جبکہ ٹرک قریب
نالے میں جا گھسی ،،،
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،،مسافر
بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گی
ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسافر بس کو سڑک
سے ہٹا دیا، جبکہ ٹرک کو نکالنے کے لئے ہیوی مشینری بھی طلب کرلی گئی
حادثے کے بعد اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباو
بڑھ گیا،، ولیکا چورنگی ، سیمنس چورنگی اور بنوریہ ٹاون سے آنے والی گاڑیاں ٹریفک
میں پھنس گئی،پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے کوشش کی جا رہی
ہے