کراچی ملیر کے شیدی گوٹھ میں آلودہ پانی سے ہیضہ پھیلنے لگا۔
چھ روز میں ڈھائی سو سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے۔
چالیس سالہ خاتون کی جان چلی گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حکام کا کہنا ہے کہ ملیر شیدی گوٹھ میں ہیضے سے چالیس سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
خاتون کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ ڈی ایچ او آفس کے مطابق علاقہ میں متعدد افراد لوز موشن اور ہیضے کا شکار ہوئے ہیں۔
پانی کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں۔ پانی مضر صحت ہونے سے ہیضہ پھیلا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ملیر شیدی گوٹھ میں چھ روز کے دوران اسہال اور ہیضے کے دوسو انسٹھ کیس سامنے آئے۔
گزشتہ روز سات افراد کو اسپتال لایا گیا،،جن میں سے تین کو ہیضہ ہے۔
اٹھائیس جون کو پندرہ، انتیس جون کو اٹھارہ اور تیس جون کو ساٹھ مریضوں کا اسپتال لایا گیا۔
یکم
جولائی کو اسی اور دو جولائی کو ستاون اسہال اور ہیضے کے مریض اسپتال لائے گئے