انٹربینک میں روپیہ مضبوط اورڈالرکمزورہوگیا۔ڈالرایک روز میں دس روپےسےزائدسستا ہوکربند ہوا۔

نزاہت خان نزاہت خان

انٹربینک میں روپیہ مضبوط اورڈالرکمزورہوگیا۔ڈالرایک روز میں دس  روپےسےزائدسستا ہوکربند ہوا۔

انٹربینک میں روپیہ مضبوط اورڈالرکمزورہوگیا۔ڈالرایک روز میں دس  روپےسےزائدسستا ہوکربند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر تیئس  روپےسےزائدسستا ہوچکا ہے ۔

آئی ایم ایف سےمعاہدہ طےپاگیا۔ روپیہ تگڑااورڈالرکمزورہونے لگا۔

عید کی تعطیلات سےقبل ڈالر285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تعطیلات کےبعد منگل  کو کاروبارکےآغازکےساتھ ہی انٹربینک میں روپیہ کی قدرمیں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

آغازمیں ڈالر12 روپےسےزائد سستا ہوا۔

ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کےمطابق ٹریڈنگ کےدوران ڈالر 10 روپے 99 پیسے سستا ہوکر 275 روپےکی سطح پرپہنچ گیا تھا۔

 کاروباری روزکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 10 روپے55 پیسےسستاہوکربند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں ڈالر275 روپے44 پیسے پر پہنچ گیا۔

اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر 7 مارچ کو 2023 کو 275 روپے پرٹریڈ ہواتھا۔۔

گیارہ مئی 2023 کو ڈالر 298 روپے 93 پیسوں کی سطح پرتاریخی مہنگا ہوکربندہواتھا۔

اسحاق ڈار کی آمد سے قبل ڈالر 230 روپے پر ٹریڈ ہورہا تھا۔

 ڈالرکی قیمت میں اب تک 23 روپے 43 پیسے کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے