سندھ کے تعلیمی اداروں میں نشے کے بڑھتے استعمال نے خطرےکی گھنٹی بجادی۔
محکمہ تعلیم کا پرائیوٹ اسکول ایکٹ کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ۔
اے این ایف سے بھی مدد مانگ لی۔
ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن اسکول سندھ رفیعہ ملاح کا کہنا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں نشے کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔
اسکولوں میں نشے کے استعمال سے متعلق شکایات موصول ہورہی ہیں۔
صورتحا ل کی روک تھام کے لئے پرائیویٹ اسکول ایکٹ کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔
پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن ایکٹ میں ترمیم اسکولوں کو پابند بنانے کے لئے لارہے ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ نشے کی لعنت سے دوچار نہ ہو۔
ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ والدین اور اساتذہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے درس گاہوں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس سے بھی مدد فراہم کرنے کی اپیل کردی۔