کراچی میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی چوری اور چھینے جانے کی وارداتوں پر قابوپانے کے لئےڈی آئی جی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ ،
شہر کےتمام داخلی وخارجی راستوں پر چوبیس گھنٹہ ناکہ لگا کر پولیس چیکنگ کی ہدایت کردی ،
مشتبہ گاڑیوں کی تفصیلات جمع کرکے بھیجنے کا حکم بھی دے دیا
وی او
ڈی آئی جی سی آئی اے نے سیکیورٹی کے تناظر اور شہر سے موٹرسائیکل و گاڑیوں کی چوری اور چھینے جانے کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو متحرک ہونے کا حکم دے دیا،
ترجمان سی آئی اے پولیس کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر24 گھنٹے چیکنگ کا حکم دیا گیا ہے
جس کے بعد کراچی سے باہر جانے والے تمام راستوں پر اے وی ایل سی پولیس نے چیکنگ شروع کردی ہے ،ترجمان کے مطابق حب ٹول پلازہ، ناردرن بائی پاس، گڈاپ ٹول پلازہ، حب ٹول پلازہ (N-25) ، سسی ٹول پلازہ اور سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر چیکنگ کے احکامات دئیے گئے ہیں ،
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہتمام چیکنگ پوائنٹس پر AVLC کے DIO's نفری اور متعلقہ ڈی ایس پیز کے زیر نگرانی ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ سی آئی اے پولیس کو دوران چیکنگ وہیکل کرائم کا ڈیٹا پاس رکھنے اور مشتبہ گاڑی کو چیک کرکے تفصیلی رپورٹ پرفارمے کی صورت بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔