کے ایم سی کوارٹرز مستحق ملازمین کو دینے کا حکم جاری کردیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کے ایم سی کوارٹرز مستحق  ملازمین کو  دینے کا حکم جاری کردیا۔

 

سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کوارٹرز ،،واٹر بورڈ ملازمین سے خالی کراکے ،،

مستحق کے ایم سی ملازمین کو  دینے کا حکم جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ  میں جہانگیر پارک  کے،،،کے ایم سی ملازمین  کی  درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ تمام غیر قانونی رہائشی ملازمین کو فوری کے ایم سی  کوارٹرز سے نکالا جائے۔

جو  ملازمین ریٹائرڈ یا وفات پا چکے، ایسے تمام کوارٹرز بھی  واپس لیے جائیں

واٹر بورڈ حکام دس  روز میں کارروائی کرکے عدالت کو آگاہ کریں۔

عدالت نے حکم میں قرار دیا کہ جو کے ایم سی ملازمین مستحق ہیں،،

 انہیں فوری کوارٹرز دیے جائیں۔عدالت نے   ڈائریکٹر واٹر بورڈ کو فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ۔

جہانگیر پارک کی تزئین و آرائش کے باعث جن کے ایم سی ملازمین سے کوارٹرز خالی کرائے گئے تھے،،

 انہوں نے عدالت  سے رجوع کیا تھا۔ان کا موقف ہے کہ متبادل کوارٹرز دیے گئ

ے مگر ان پر قبضے ہیں۔

گزشتہ سات سال  سے کرایہ کٹ رہا ہے مگر وہ  دربدر ہیں۔