کراچی، نزاہت خان
چیئرمین
پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی
کراچی کے علاقےلیار ی آمد،، شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر نسیمہ ناز بلوچ
کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی۔۔
بلاول
بھٹوں نے نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر ان کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی
دعا کی، بلاول بھٹو نے کہا کہ نسیمہ کی
پوری زندگی جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خدمت کے لئے وقف تھی، پاکستان پیپلزپارٹی
کے جیالے نسیمہ ناز بلوچ کی عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ،انہوں نے
کہا نسیمہ نے پسے ہوئے طبقات کی ایک طاقت
ور صدا کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، نسیمہ ناز بلوچ کو خواتین کی ایک
مؤثر نمائندے کے طور پر بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔۔