کراچی ابراہیم حیدری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ابراہیم حیدری فٹبال گراونڈ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ زخمی اہلکاروں کی شناخت محمد اسلم اور عبدالغفار کے ناموں سے ہوئی ہے،، جو اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل میں تعینات ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔