کراچی ناظم آبادمیں محسن بھوپالی انڈربائی پاس میں لگاسائن بورڈگرگیا،

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی  ناظم آبادمیں محسن بھوپالی انڈربائی پاس میں لگاسائن بورڈگرگیا،

کراچی  ناظم آبادمیں محسن بھوپالی انڈربائی پاس میں لگاسائن بورڈگرگیا،واقعےکےنتیجے میں موٹرسائیکل سوارایک شہری جان سےگیااوردوافرادزخمی ہوئے۔

جاں بحق شخص شاہ فیصل کالونی کارہائشی تھا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق نشے کے عادی افراد نے  پل پر لگے بورڈ کو مضبوط کرنے والا سریا کاٹا۔

 جو واقعہ کا سبب بنا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے نوٹس لےلیا۔

کراچی ناظم آبادمیں واقعہ محسن بھوپالی انڈربائی پاس کےاخراج کےمقام پرنصب سائن بورڈاچانک گرگیا

واقعےکےوقت انڈرپاس سےٹریفک کی روانی جاری تھی،اسی دوران سائن بورڈکی زدمیں آکردوموٹرسائیکلوں پرسوارتین افرادزخمی ہوئے،

دوزخمیوں کوعباسی شہید اورایک شدیدزخمی 30سالہ عامرکوجناح اسپتال منتقل کیاجہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا،متوفی کی لاش کوواپس عباسی شہید اسپتال لایاگیا،لواحقین کاکہناہےعامرچاربچوں کاباپ ،شاہ فیصل کالونی کارہائشی اورنجی کمپنی میں ملازمت کرتاتھا،عامرکےہمراہ ساتھی ملازم کاشف بھی تھاجوزخمی ہوا

بچاراوہاں سےگزررہاتھایہ تواوپرسےجوسائن بورڈآکرگراہےاس کی وجہ سےاس کی ڈیتھ ہوئی ہےاوردوسراجوبنداہےہماراوہ نیچےسےپیرالائزہوگیاہے

وہ کام سےآرہاتھاوہاں سےبورڈگراہےنیچے وہ فوت ہوگیاہےمددچہائیےبھائی چھوٹےچھوٹےبچےہیں اس کے

پولیس حکام کاکہناہےواقعے ی تفتیش جاری ہے،غفلت سامنےآنےپرمتعلقہ انتظامیہ کےخلاف ممکنہ طورپرمقدمہ بھی درج کیاجائےگا۔واقعہ کےبعدانتظا میہ  حرکت میں آئی اور معائنہ کیا ۔ متعلقہ حکام کاکہناتھااکثروبشترسائن بورڈ کاجائزہ لیاجاتاہے

بارش کےدنوں میں عام دنوں میں بھی

میئر کراچی نے بورڈ گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ٹیکنیکل سروسز سے رپورٹ طلب کی ، جس میں انکشاف ہوا کہ نشے کے عادی افراد نے بورڈ کے ساتھ ساتھ انڈر پاس کے پمپنگ اسٹیشن کے پائپ اور نصب موٹریں بھی چوری کر لیں ۔


 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوری کی واردات کے لئے انڈر پاس کی دیواروں کو مرحلہ وار توڑا گیا ہے اور انڈر پاس کی دیواریں توڑ کر سریا بھی چوری کر لیا گیا ہے ، میئر کراچی نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ نشے کے عادی افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائیں ۔

 مرتضی وہاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ املاک کو نقصان پہچانے والے افراد پر نظر رکھیں۔