مہنگائی
کےخلاف کراچی کےمختلف علاقوں میں احتجاج اورجلاوگھیرائو، ،،احتجاج کےباعث ٹریفک کی
روانی بھی متاثرہوئی،کئی بازاربھی بندرہے۔
مہنگائی
کےخلاف جماعت اسلامی اورتاجررہنماوں کی جانب سے ہڑتال کی کال کےبعداحتجاج ہوا۔
مختلف علاقوں میں احتجاج کےدوران مظاہرین مشتعل ہوئے،
شیرشاہ
پراچہ چوک،نیشنل ہائی وے،اورنگی ٹائون،داودچورنگی کےاطراف سڑک کوٹریفک کےلیےبندکیا،لسبیلہ
کےقریب سڑک پرمشتعل افرادنےٹائرنظرآتش کیے ۔
مظاہرین کاکہناتھاحکومت کی
ناقص پالیسیوں کےباعث مہنگائی کاطوفان آیا،بجلی کےنرخوں سمیت پیٹرول،آٹا،تیل
اورتمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
احتجاج کےباعث ٹریفک کی
روانی متاثرہوئی اورکئی سڑکوں پرسناٹابھی چھایارہا،کچھ بازاربھی بندرہے،جبکہ پبلک
ٹرانسپورٹ بھی جزوی طورپرمعطل رہی