پشاور اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس سے جڑا ھے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہناہےکہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا نہایت تشویش ناک ہے
وائرس کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے بچوں کو اس بیماری سے مسلسل خطرہ ہے متاثرہ آبادیوں کا پتہ لگانے کیلئے تمام۔مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تحقیقات کریں گے
بچوں کی قوت مدافعت مضبوط کرنے کیلئے فوری موثر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں
پاکستان اور افغانستان مل کر اس وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بنوں میں ٹاپ ترین ایکسپرٹ تعینات کیے ہیں
وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے دسمبر تک ٹارگٹ دیا ھے
والدین سے اپیل ھے اپنے بچوں کو متعدد بار پولیو کے قطرے پلوائیں
بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں تاکہ وہ بیماریوں سے بچ سکیں