رواں
مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ دو ارب انتیس کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ
بینک کے مطابق اگست دوہزار اکیس میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک ارب سینتالیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔ جولائی میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ آٹھ سو چودہ ملین ڈالرز ریکارڈ
کیا گیا۔ اگست دوہزار بیس میں جاری کھاتوں کا خسارہ دو سو پچپن ملین ڈالر سرپلس تھا۔دوہزار اکیس کے ابتدائی دو ماہ کے دوران
بھی کرنٹ اکاونٹ کھاتہ آٹھ سو اڑتیس
ملین ڈالرز سرپلس تھا۔