وزیراعلی
سندھ کی حسب ضرورت گندم خریدنے کی منظوری۔
مارچ میں آنے
والی نئی گندم خریدنے کے لئے بھی تیاری کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ
سندھ مرد علی شاہ کی صدارت میں گندم کے ذخیرے کی پوزیشن سے متعلق اجلاس ہوا۔
وزیر خوراک
مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ سندھ کے پاس گیارہ لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ تھا۔
ابھی تک سات لاکھ
اکیس ہزار ٹن گندم تقسیم ہوچکی ہے۔
ذخیرے میں
ابھی بھی
تین لاکھ، اناسی ہزار ٹن گندم موجود ہے،،،
جو دسمبر اور جنوری کا
آدھا مہینہ چلے گی۔جنوری سے مارچ کے شروع تک تین لاکھ گندم کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ
سندھ نے جتنی ضرورت ہے اتنی گندم خریدنے کی منظوری دے دی۔
محکمہ خوراک
کو ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کر لیں تاکہ کمی نہ ہو۔
مارچ کے شروع میں نئی گندم آجائے گی جس کی خریداری کےلئے محکمہ خوراک تیاری کرے۔