غریب کی سن لی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آئیں تو کراچی میں آٹا،دالیں، چاول اور چینی سمیت مختلف بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔۔
ہول سیل سطح پر چینی سترہ روپے،کرنل باسمتی اور سیلا چاول ستر روپے تک اور آٹا تین روپے کلو سستا ہوگیا۔۔
خدا خدا کر کے مہنگائی کے ستائے عوام کو خوشی کی خبرملی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی میں ہول سیل سطح پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔
آٹا 3 روپےکلوسستا ہوکر136 سےکم ہوکر133 روپےکلوہوگیا۔ہول سیل سطح پر چاول کرنل باسمتی اورسیلا کی قیمت 70 روپےکمی سے 320 سے کم ہوکر 250 روپے پر آگئی۔
سفید چنے کی قیمت 50 روپےکلو کمی کے بعد 375 روپےسے 325 روپےکلوہوگئی۔
ہول سیلز کا کہنا ہے دالوں میں ثابت مسور40 روپےکلوتک سستی ہو کر 290 سے 250 روپےکلوہوگئی۔
دال مسور30 روپےسستی ہونے کے بعد 300سے270 روپےکلو پر آگئی۔دال چنا 15 روپےکلوسستی ہوکر200 روپے کلو،کالا چنا 20روپے کمی کے بعد 205 کےبجائے185 روپےکلو ہوگیا۔
دال ماش 20روپےسستی ہوکر 490سے 470 روپےکلواور دال مونگ 10روپے کمی کے بعد 240 روپےکلوہوگئی۔