انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں تیرہ پیسے کا اضافہ

نزاہت خان نزاہت خان

  انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں تیرہ پیسے کا اضافہ


 انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں تیرہ پیسے کا اضافہ۔ فی تولہ سونے کی قیمت تیرہ سو روپے بڑھ گئی۔

انٹربینک میں ڈالر تیرہ پیسے اضافے کے بعد  دوسو ستاسی روپے، تین پیسے کا ہوگیا۔ صرافہ مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ فی تولہ سونا  تیرہ سو روپے مہنگا ہوکر  دو لاکھ، تیرہ ہزار، سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت  گیارہ  سو، چودہ روپےبڑھ کر ایک لاکھ، بیاسی ہزار، چھ سو اٹھانوے روپے ہوگئی۔