کراچی اورنگی ٹاون میں پولیس کی گھر میں مبینہ
ڈکیتی کے کیس میں ملزم ڈی ایس پی نے پولیس
تفتیش پر اعتراض اٹھاتے ہوئے عدالت سے
رجوع کرلیا۔
سندھ ہائی
کورٹ میں دائر درخواست میں ملزم ڈی ایس پی
عمیر طارق کے وکیل نےموقف اپنایا ہے کہ ویسٹ
پولیس اس معاملے میں براہ راست ملوث ہے، اور مقدمے کی تفتیش بھی وہی افسر کررہے ہیں۔
جو لوگ ایک معاملے میں ملوث ہوں،، تو وہ کیسے
تفتیش کرسکتے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کی تفتیش کسی اور ضلع کے اچھےپولیس
افسروں سے کرائی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابقہ ایس ایس پی ساؤتھ نے ایس ایس
پی ویسٹ کو چھاپے کے حوالے سے معلومات دی تھی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی آئی جی
ویسٹ سمیت دیگر پولیس افسروں سے وضاحت طلب کرلی۔تمام متعلقہ افسران سے تحریری جواب
بھی طلب کیا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔