پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل نئےریکارڈ

صبانور صبانور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل نئےریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل نئےریکارڈبننےکا سلسلہ جاری ہے۔

دسمبرمیں مارکیٹ چھیاسٹھ  ہزارکا ہندسہ عبورکرگئی۔

سب سےزیادہ اضافہ دسمبر کے دوسرے کاروباری ہفتے کے  آخری  روز پندرہ سو  پانچ پوائنٹس کا ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں ایک ہفتے کےدوران  3 ہزار730 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔مارکیٹ 62 ہزار493 سےبڑھ کر66 ہزار223 تک بڑھ گئی۔۔

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل نئےریکارڈبننےکا سلسلہ جاری ہے۔دسمبرمیں مارکیٹ 66 ہزارکا ہندسہ عبورکرگئی۔

 دسمبر کے دوسرے کاروباری ہفتے کے  آخری  روزمارکیٹ 15 سو 5 پوائنٹس تک بڑھی۔

کاروباری ہفتےکےآخری روز8 دسمبرکو پہلےسیشن میں مارکیٹ 65 ہزارپھراختتام پر66 ہزارکی سطح سےاوپرچلی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  نومبر کے بعد دسمبر بھی ریکارڈ ساز ثابت ہورہا ہے۔یکم دسمبرکومارکیٹ 61 ہزار691 کی سطح پربند ہوئی تھی۔ 4دسمبرکومارکیٹ 62 ہزارکا ہندسہ عبورکرنےمیں کامیاب ہوئی۔

6دسمبرکومارکیٹ نے63ہزارکی نفسیاتی سطح کوچھولیا۔ 7  دسمبرکو مارکیٹ 64 ہزارسےاوپربندہوئی۔8 دسمبرکومارکیٹ نے پہلے 65 ہزار ور پھر  66 ہزارکا ہندسہ عبورکرلیا