مچھر کالونی میں قتل کےواقعے پرایم کیوایم کے الزام پر سابق وفاقی وزیراور پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کہتے ہیں ایم کیوایم لاشوں اور الزامات کی سیاست سےگریز کرے۔مچھر کالونی میں فائرنگ اور قتل کےواقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ جہلاک ہونے والےسراجی پرایک سیاسی جماعت کے کارکن کے قتل کا مقدمہ درج تھا ۔ مچھرکالونی فائرنگ واقعہ میں ہمارے کارکنان کوملوث کرناشرمناک عمل ہے۔ واقعہ میں ملوث سیاسی جماعت کا کارکن گرفتاری دے چکا ہے ۔