اسلام آباد بلوچ خواتین مظاہرین کے ساتھ حکومتی مذاکرات تا حال کامیاب نہ ہوسکے تاہم مذاکرات جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اسلام آباد بلوچ خواتین مظاہرین کے ساتھ حکومتی مذاکرات تا حال کامیاب نہ ہوسکے تاہم مذاکرات جاری

اسلام آباد یکجہتی مارچ کے مظاہرین سے حکومتی نمائندے پہنچ گئے 
حکومتی نمائندوں میں وفاقی وزیر فواد حسن فواد،مرتضی سولنگی گورنر بلوچستان اور دیگر کابینہ اہم ممبران مذاکرات کےلیے پہنچے 
دھرنے کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے حکومتی نمائندوں سے کہاکہ اگر آپ کے پاس اختیار ہے تو بات کریں جس پر وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہاکہ وزیر اعظم نے ہمیں بھیجا ہے اور مکمل اختیار دے کر بھیجا ہے 
ہم آپ کو تسلی دینے نہیں آئے آپ کے مسائل حل کرنے آئے ہیں 
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے حکومتی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے چارٹر پر عمل درآمد کرائے جتنے لوگوں کو لاپتہ کیا گیا ہے انہیں آزاد کرائیں  اس کے بغیر کوئی مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے جس پر وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہاکہ کچھ مسئلے جلد حل ہو جائےگے کچھ میں وقت درکار ہوتاہے اس کو آپ سمجھنے کی کوشش کریں ہم معذرت کرتے پولیس کے رویے پر جو انہوں آپ کے ساتھ رکھا 
تاہم ابھی تک مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہے اور جاری ہیں