چیف الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ٹھیک صبح 8 بجے شروع ہونگے۔

عرفان علی عرفان علی

   چیف الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ٹھیک صبح 8 بجے شروع ہونگے۔

 

چیف الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ٹھیک صبح 8 بجے شروع ہونگے۔الیکشن کے عمل کو شفاف رکھنا الیکشن کمیشن کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں, سیکورٹی کے حوالے سے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں شہری بھرپور تعداد میں نکل کر ووٹ کاسٹ کرے۔

چیف الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ بھر میں 2 کروڑ سے زائد ووٹرز حق راہی دہی کا استعمال کرینگے اور 19008 پولنگ اسٹیشن سندھ میں قائم کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تر حساس پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگادئے گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ امن و امان کی وجہ سے انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ حکومت کرتی ہے۔7 فروری کو الیکشن کا تمام تر سامان پولنگ اسٹیشنز میں پہنچادیا جائیگا۔

سیکٹری الیکشن کمشنر سندھ نظر عباس کا گفتگو کرتے ہوئے بتانا تھا کہ الیکشن کے بعد 2 نتائج سامنے آتے ہیں ہارنے والے امیدوار دھاندلی دھاندلی کرتے ہیں جبکہ جیتنے والا کبھی نہیں کہتا کہ دھاندلی ہوئی۔الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس رینجرز اور آرمی کے جوان تعنیات ہونگے