کراچی کا ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں کوئی بھی تہوار بڑے جوش و خروش سے منانے کی روایات جاری ہے عید کے موقع پر صبح سے رات گئے تک رونقوں کا سماء رہتا ہے یہ کراچی کا کون سا علاقہ ہے یہ کراچی کا علاقہ لیاری کھڈا میمن سوسائٹی ہے جہاں ہر تہوار کی طرح عید کو بھی بھرپور منایا جارہا ہے
یو تو لیاری کی روایتی سواری گدھا گاڑی عام ایام میں مزدوری کیلئے استعمال ہوتی ہے لیکن عید کے دنوں میں بچوں کی تفریح کا سبب بنتی ہے
عید کے تینوں روز بچے گدھاگاڑی پر سوار ہوکر دوستوں کے ساتھ خوب موج مستیاں کرتے دیکھائی دیتے ہیں
گدھا گاڑی کی سواری ہی نہیں دیگر جھولو ں سے بھی بچے خوب لطف اندوز ہوتے دیکھائی دیتے ہیں
کراچی کی کڑکتی دھوپ اور گرمی میں بھی بچے عید کے ایام مس کرنا نہیں چاہتے صبح سے شام تک لیاری کے بچے خوب جھولو ں اور کھانوں سے محظوظ ہوتے ہیں