پنجاب میں سیلابی صورتحال نےتیارفصلوں کو نقصان پہنچایا

عرفان علی عرفان علی

 پنجاب میں سیلابی صورتحال نےتیارفصلوں کو نقصان پہنچایا


پنجاب میں سیلابی صورتحال نےتیارفصلوں کو نقصان پہنچایا ہے، جس کےسبب  سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ کراچی میں   کس سبزی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ہے ،، 

سیلاب   کےبعد مہنگائی نےعوام کومتاثرکرناشروع کردیا۔  کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ گئیں۔

 80 سے100 روپےکلوبکنےوالےٹماٹراب 350 روپےکلومیں فروخت ہونےلگےہیں۔15روزقبل 40 روپےکلوملنےوالی پیازاورآلوکی قیمتیں اب 70روپےکلوتک پہنچ چکی ہے۔۔


ادرک لہسن 390 اور300 روپےکلوتک فروخت ہورہےہیں۔ دھنیہ پودینہ کی  گڈی بھی20 بیس روپےمیں فروخت ہونےلگی۔ بھنڈی 250 روپےکلو، کھیرےکی قیمت 180 تک وصول کی جارہی 

پھول گوبھی 200روپے، بند  گو بھی اور لوکی 150روپے کلوکے حساب سے فروخت ہورہی ہیں۔۔