سندھ ہائی کورٹ نے کراچی
کے مزید حلقوں میں انتخابی نتائج کے
خلاف درخواستیں الیکشن کمیشن کو بھجوادیں۔
مجموعی طور پر کراچی اور حیدرآباد کے اٹھاو ن حلقوں سے متعلق درخواستیں الیکشن کمیشن کو بھجوائی گئی ہیں۔
عدالت نے این اے دوسو پچاس
سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریاض حیدر اور پی ایس
ایک سو پچاس سے جی ڈی اے کے عرفان مروت کی پیپلز پارٹی کے سعید غنی کی
کامیابی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوادی۔
پی ایس پچانوے
سے آزاد امیدوار راجہ اظہر اور پی ایس ایک سو چھ سے جماعت اسلامی کے عبدالرشید کی انتخابی نتائج کے خلاف درخواست بھی الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔
عدالت کا کہنا ہے امیدواروں نے ایک جیسے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔
درخواست گزاروں کے مطابق ریٹرننگ افسروں نے فارم سینتالیس امیدواروں کی غیر موجودگی میں
مرتب کیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی الیکشن
کمیشن کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزاروں
کے فارم پینتالیس اور سینتالیس کے ریکارڈ کا جائزہ لے،، اور کوئی بے ضابطگی پائے جائے ،،تو اسے دور کیا
جائے۔
الیکشن کمیشن کو تمام شکایتیں سن کر بائیس فروری سے پہلے فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔