کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکوں کی بندش کے خلاف تعلیمی ادارے بھی عدالت پہنچ گئے۔

عمران عمران

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکوں کی بندش کے خلاف تعلیمی ادارے بھی عدالت پہنچ  گئے۔

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکوں کی بندش کے خلاف تعلیمی ادارے بھی عدالت پہنچ  گئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پہلے سے دائر درخواست کے ساتھ یکجا کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر نئی درخواست میں  موقف اپنایا گیا ہے کہ میچ کےدوران سڑکوں کوبند کردیا جاتا ہےجس سے طلبا کوتعلیمی ادارواں میں آنےجانے میں مشکلات ہوتی ہیں۔

سڑکوں کی بلاوجہ اورگھنٹوں بندش سے طلبا کاتعلیمی نقصان ہورہا ہے۔

عدالت نےمعاملہ پرفوری سماعت کی استدعا منظور  کرلی ،، اور درخواست کو پہلی درخواست کےساتھ یکجا کرنےکا حکم دیا۔

 چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نےگزشتہ روز پولیس کےاعلی حکام پرشدید برہمی کا اظہار کرتےہوئے،،سڑکوں کو کھولنے کے احکامات جاری کیےتھے۔

عدالت نےڈی آئی جی ٹریفک،ڈی آئی جی آپریشن سمیت ایس ایس یوکےسربراہ اوردیگرکومعافی نامہ جمع کرانےکی ہدایت کررکھی ہے۔