کراچی میں عسکری پارک کی زمین سے تجاوزات ختم نہ
کرنے کا معاملہ۔ ڈی جی پارکس و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو
نوٹس جاری کردیئے گئے۔
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل نے
موقف اپنایا ہے کہ دوہزار اکیس میں سپریم
کورٹ نے عسکری پارک کی زمین سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔عدالتی
حکم کے باوجود پارک میں غیر قانونی دکانوں
سمیت تجاوزات مسمار نہیں کیے گئے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عسکری پارک کی زمین سے
تجاوزات ختم کرانے کا حکم دے۔ عدالت نے ڈی جی پارکس سمیت دیگر کو توہین عدالت کی
درخواست پر نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔