وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی بگڑتی پرفکرمند

عرفان علی عرفان علی

 وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر  صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی بگڑتی پرفکرمند

 

وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر  صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی بگڑتی پرفکرمند۔ آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کو صوبے میں جرائم کی بڑھتی لہر کو روکنے کےلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کو بگڑتے  امن و امان  پر  خط لکھ دیا !

وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا  خط میں کہنا ہے سندھ کے بڑے شہروں سمیت دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں  بڑھتی جارہی ہیں۔انتخابی امیدواروں پر حملہ اور دن دیہاڑے اغوا کے واقعات  کی بھی رپورٹس ہیں۔نگراں وزیراعلی نے خط میں کہا  ہے صوبے میں  سنگین جرائم میں اضافہ خوش آئند نہیں۔صوبے میں جرائم کی بڑھتی لہر کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

نگراں وزیراعلی نے آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز سے کہا ہے معاشرے میں خواتین، بچے اور بوڑھوں کو ان جرائم سے کافی نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے۔صحافیوں، وکلاء، ڈاکٹرز، تاجر اور دیگر پیشہ ور افراد کی   جان و مال کو   بھی خطرات لاحق  ہیں۔  میڈیا جرائم کی مسلسل نشاندہی کررہا ہے۔بگڑتی صورتحال کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے بدستور خاموش کیوں ہیں۔آئین میں درج شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے۔