چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت جلد جانے والی ہے


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت جلد جانے والی ہے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت جلد جانے والی ہے۔ اسے نقصان پہنچانا ہے تو  جمہوری طریقہ کار اپنانا ہوگا۔ زرداری صاحب  مشرف کی طرح  عمران خان  کو بھی بھگائیں گے۔

وائی ایم سی اے گراؤنڈ  کراچی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  کسی بھی وقت الیکشن ہوسکتے ہیں۔ انتخابات کے لئے ہماری  تیار یاں  چلتی رہتی ہیں۔عوام نے تبدیلی کو  پہچان لیا۔ اب وہ ہماری طرف آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم نے ہماری بات مانی تو  اسے کامیابیاں ملیں۔حکومت کو نقصان پہنچانا  ہے تو جمہوری طریقہ کار اپنانا ہوگا۔پیپلز پارٹی کسی کے اشارے پر نہیں چلتی۔ زرداری صاحب نے مشرف کو  بھگایا تھا ،،،اور اب عمران خان کو بھی بھگائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام  ایم کیوایم کو ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے۔