سینٹ انتخابات سے متعلق رہنما ایم کیو ایم نجیب ہارون کی اپیل منظور۔ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے رہنما ایم کیوایم نجیب ہارون کے مختلف بنکوں کے ساتھ مالی معاملات کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔ نجیب ہارون نے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل نےآر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔