رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کریں گے ،لیکن اس بار کراچی اور حیدرآباد کے میئر پی ٹی آئی کےہوں گے۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اپنا میئر لانے کے لئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ڈرامے شروع کیے ہوئے ہیں۔
دعوی کیا کہ پیپلز پارٹی کو کراچی میں کوئی ووٹ دیتا نہیں اور ایم کیو ایم دھاندلی کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی۔
اب دونوں جماعتیں مل کر دھاندلی کریں گی۔
اس بار بلدیاتی انتخابات میں شہر اور قوم کو بیچنے والوں کو ووٹ نہیں ملنا چاہیے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس بار ووٹ صرف عمران خان کا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد کے میئر تحریک انصاف سے ہوں گے۔