13صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر غربی و کیماڑی آفتاب احمد کھتری ی سربراہی میں گورنمنٹ گرلز کالج 11-C اورنگی ٹاؤن میں آگاہی سیمینار منعقد کیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

13صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر غربی و کیماڑی آفتاب احمد کھتری ی سربراہی میں گورنمنٹ گرلز کالج 11-C اورنگی ٹاؤن میں آگاہی سیمینار منعقد کیا

13صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر غربی و کیماڑی آفتاب احمد کھتری ی سربراہی میں گورنمنٹ گرلز کالج 11-C اورنگی ٹاؤن میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار سے خطاب میں ریجنل ڈائریکٹر غربی و کیماڑی آفتاب احمد کھتری نے صوبائی محتسب سندھ کے نظم و نسق و کردار اور سرکاری محکموں میں شفافیت، انتظامی انصاف کے حصول کے لیے عوام و بچوں کی جانب سے محتسب سندھ دفتر میں شکایت کے اندراج سے متعلق طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔


انھوں نے کہا کہ صوبائی محتسب سندھ سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کے ازالے کا وہ واحد ادارہ ہے جو عوام کو بلاتفریق مفت، معیاری و فوری انصاف مہیا کرتا ہے لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ سرکاری دفاتر کی بدانتظامیوں یا طاویلی حربوں کے خلاف اپنے علاقائی محتسب دفاتر یا صوبائی محتسب سندھ دفتر یا ویب سائیٹ پر آن لائن اپنی شکایات درج کروائیں۔


سیمینار میں وقفۂ سوالات کے دوران شرکاء کے سوالات کے بھی جوابات دیے گئے۔ آگاہی سیمینار سے فوکل پرسن پروفیسر عبدالحمید تنوری، پرنسپل سمن حسین نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں طالبات و اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔