کراچی میں سی ویو کے ساحل کے قریب پھنسے بحری
جہاز کو نکالنے کے لیے آپریشن تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا
کہنا ہے کہ جہاز کو نکالنے کے لیے ان کے پاس وسائل دستیاب نہیں ہیں۔۔ وفاقی وزیربرائےبحری
امورعلی زیدی نے شپنگ ایجنٹ سے آئندہ کا لائحہ عمل طلب کرلیا۔
کراچی میں بدھ کےروز ساحل پر پھنسنے والے ہینگ
ٹونگ 77 نامی بحری جہاز کو تاحال نکالنے کا آپریشن شروع نہیں ہو سکا ہے ۔۔کے پی ٹی
حکام کے مطابق تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کے باعث جہاز ساحل سے مزید قریب آگیا ہے
، کے پی ٹی کے پاس بحری جہاز کو نکالنے کے لئے کم گہرے پانی کے ٹگ پشرز نہیں ہیں
حکام کا
کہنا ہے کہ عالمی قوانین کے مطابق جہاز کے مالک کو ٹگ پشرز کا انتظام کرنا ہوگا
ساحل پر پھنسا بحری جہاز 10 سال پرانا سپلائی شپ ہے
کے پی ٹی حکام کے مطابق واقعے سے بحری جہازوں کی
آمد ورفت کا چینل متاثر نہیں ہوا ہے، کے پی ٹی کامیرین پولوشن ڈپارٹمنٹ بھی اس
صورتحال کی نگرانی کررہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیربرائےبحری امورعلی زیدی نےوفاقی
بحری جہازکامعائنہ کیا۔اُن کاکہنا تھا کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کس طرح
اس سےنمٹاجاسکتاہے۔شپنگ ایجنٹ سے آئندہ کا لائحہ عمل طلب کیا گیا ہے ۔چیئرمینزکےپی
ٹی اورپورٹ قاسم اتھارٹی بھی ساتھ موجودتھے۔