پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم سندھو جی گونج ,کاکل جے پور فیسٹول میں پریمیئر ہوگا

عرفان علی عرفان علی

  پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم سندھو جی گونج ,کاکل جے پور فیسٹول میں پریمیئر ہوگا

سندھو جی گونج سندھی فلم جے پور فیسٹول میں پریمیئر ہوگا

پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم سندھو جی گونج ,کاکل جے پور فیسٹول میں پریمیئر ہوگا

دنیا کی قدیم تہذیب دریائوں کے کنارے آباد ہوئیں یہ دریا سندھ کے اطراف میں بسنے والے افراد کی کہانی ہے ۔فیچر فلم 1997 میں سینما گھروں میں آخری بار ریلیز ہونے والی سندھی فلم ہمت کے بعد پہلی سندھی فلم ہے۔

سندھو کی گونج نامی فلم تین بین الاقوامی اسٹوڈیوز کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ جس میں جنوبی کوریا ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے پروڈکشن اسٹوڈیوز نےحصہ لیا۔شمعوں عباسی پاکستان کے اداکار اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔

سندھو کی گونج فلم کا پریمیئر کراچی میں 16 جنوری 2025 کو سینی پیکس سینماز اوشین مال میں ہوچکاہے۔

راہول اعجاز نے صرف سندھو کی گونج ہی نہیں بلکہ اس سے قبل پہلی پاکستانی شارٹ فلم ’اے ٹرین کراسز دی ڈیزرٹ بھی تیار کی تھی جو روس میں منعقد ہونے والے عالمی میلے میں کی نمائش کاحصہ بنی تھی۔ یہ شارٹ فلم تھی جس کا دورانیہ 15 سے20 منٹ تک تھا دو بھائیوں کے گرد اس فلم کی کہانی گھومتی ہے جن میں سے ایک کینسر کا مریض ہوتاہے اور دوسرا اسکو بچانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔

سندھی فلموں کا آغاز فلم عمر ماروی سے کیاگیا ۔ اس کے علاوہ ہجرت ، تقسیم ہند ، سندھ کو درپیش سماجی اور معاشی مسائل کا احاطہ کرتی رہی ۔

سندھی زبان کی جن فلموں نے مقبولیت حاصل کی ان میں گھونگھٹ لائے کنوار، گھاتوگھرنہ آیا، بادل ائیں برسات، چانڈوکی، دل ڈیجے دل وارن کھے، انصاف کتھے آئے، منجھو پیار پکارے، مٹھڑا شالا ملن، محبوب مٹھا ، نوری جام تماچی، پروچانڈیو، جلال چانڈیو، قربانی، پیارتاں صدقے ، فیصلو ضمیر جو، سندھڑی تاں صدقے، پردیسی، محب شیدی، نادر گوہر، رتھ ائیں اجرک وغیرہ قابل ذکر ہیں