سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور دیگر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

عدنان اطہر عدنان اطہر

سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو  سوسائٹی نثار مورائی اور  دیگر کی سزا کے خلاف  اپیل  مسترد

سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو  سوسائٹی نثار مورائی اور  دیگر کی سزا کے خلاف  اپیل  مسترد۔  عدالت نے  سزا میں تین سال کی کمی  کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے  سابق چیئرمین فشرمین سوسائٹی نثار مورائی ، سلطان قمر صدیقی اور  دیگر کی سزا کے خلاف اپیل  رد کردی،، تاہم سات سال کی سزا کو چار سال  میں تبدیل کردیا۔احتساب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نثار مورائی و دیگر کوسات، سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ نیب کے مطابق نثار مورائی نے فشریز مین کوآپریٹو سوسائٹی میں ایک سو تینتالیس  غیر قانونی بھرتیاں کیں اور بیس  افراد کو مستقل کیا۔ ملزمان نے مجموعی طور پر تین سو اسی غیرقانونی بھرتیاں کیں۔ملزمان کے خلاف دوہزار اٹھارہ  میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا ۔ ریفرنس میں بتیس  گواہوں کو شامل کیا گیا تھا۔ ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا