کراچی میں ایف بی انڈسٹریل ایریا سے پولیس نے مبینہ اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو شاہراہِ پاکستان سے غیر قانونی مضر صحت اشیاء اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ملزم ٹیکسی کے ذریعے ممنوعہ اشیاء شہر میں منتقل کر رہا تھا۔ملزم کے قبضے سے مضر صحت چھالیہ، گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد ہوئے۔ پولیس نے موبائل فون، نقد رقم اور ٹیکسی بھی تحویل میں لے لی۔