پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ
مولانافضل الرحمان کیساتھ پی ڈی ایم حکومت میں کام کیا،
تحریک انصاف کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک آئینی تھی، تحریک انصاف کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایاگیا، مجھے لگتاہے کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں کریں گے، پنجاب میں ن لیگ واضح اکثریت سے حکومت بنانے جارہی ہے، ن لیگ کسی کے ساتھ مل کر زبردستی حکومت نہیں بنارہی ن لیگ اس وقت بھی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، پاکستان کے عوام نے اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ کو کامیاب کرایا،