ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ لڑکی کے قتل کی ہولناک واردات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

عمران عمران

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ لڑکی کے قتل کی ہولناک واردات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ لڑکی کے قتل کی ہولناک واردات کی ویڈیو منظر عام پر اگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ تھانہ صدر ٹوبہ کے علاقے میں بھائی نے بہن کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا ایک قریبی عزیز پُرسکون انداز سے واقعے کی ویڈیو بناتا رہا
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ واقعے کی جگہ پر باپ اور ایک اور خاتون بھی موجود ہے قتل کے بعد لڑکی تدفین بھی خاموشی سے کی گئی پولیس نے ویڈیو کے وائرل ہوتے مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہےاور کہا کہ واقعہ سترہ اور اٹھارہ مارچ کی درمیانی شب پیش آیا مقتول کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کئے گئے ہیں