عازمین کو لے کر حجاز مقدس جانے کے لئے پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا۔

صبانور صبانور

عازمین کو لے کر حجاز مقدس جانے کے لئے پی آئی اے  کے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا۔

عازمین کو لے کر حجاز مقدس جانے کے لئے پی آئی اے  کے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا۔

 قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز دس بجکر  بتیس منٹ پر  لاہور سے مدینہ  کے لئے  روانہ ہوئی۔

پہلی حج پرواز  سے تین سو انتیس عازمین کرام مناسک حج کی ادائیگی کےلئے روانہ ہوگئے۔

دوسری پرواز اسلام آباد سے تین سو ستائیس  عازمین کو لے کر   شام سات بجکر دس  منٹ پر مدینہ کے لیے اڑان بھرے گی۔

ملتان  سے  پی آئی اے  کی حج پرواز دس  مئی اور کراچی سے پہلی حج پرواز    ہفتہ گیارہ  مئی کو مدینہ منورہ کے  لئے روانہ ہوگی۔

قومی  ائرلائن کی کوئٹہ سے پہلی حج پرواز گیارہ   مئی کو براستہ کراچی  مدینہ کے لیے  اڑان بھرے گی۔

سیالکوٹ سے مدینہ کے لیے براہ راست پرواز انیس  مئی  کو عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی۔ سکھر سے  براستہ کراچی پہلی حج پرواز جدہ کے  لئے ستائیس  مئی کو سفر کے لیے اڑان بھرے گی ۔